محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم جنوب مشرقی سندھ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہنے کی توقع ہے۔ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں موسم گرم
رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔
مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
سندھ اور بلوچستان میں بھی گرمی برقرار
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کہاں بارش ہوئی؟
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا، تاہم جنوبی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش بہاولپور سٹی میں 31 ملی میٹر، دیر میں 20 ملی میٹر، بہاولپور ایئرپورٹ میں 20 ملی میٹر اور ملتان ایئرپورٹ میں 19 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
ملتان سٹی میں 11، کوٹ ادو 10، خانیوال 7، ڈی جی خان 2 اور خانپور میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ خیبرپختونخوا میں دیر 20، پٹن 8، سیدو شریف 6 اور مالم جبہ میں 3 ملی میٹر بارش ہوئی۔
گلگت بلتستان کے گوپس اور گلگت میں 4 جبکہ بونجی، بابوسر، سکردو اور چلاس میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔









