3

معروف اداکارہ و میزبان کرن خان نے اشتیاق بیگ سے دوسری شادی کر لی

معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان کرن خان نے اشتیاق بیگ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو کر اپنی دوسری شادی کا اعلان کر دیا ہے۔ کرن خان نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی خوشخبری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اس مبارک موقع پر اپنا پہلا عمرہ بھی ادا کیا اور اسی مقدس شہر میں شادی کے بندھن میں بندھی ہیں۔ واضح رہے کہ ان کے شوہر اشتیاق بیگ معروف پاپ گلوکارہ مرحومہ نازیہ حسن کے سابقہ شوہر ہیں، اور یہ ان کی تیسری شادی ہے۔ اس خوبصورت موقع پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے کرن خان کو مبارکباد دینے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔