106

دلہن کی مہمانوں سے شادی میں شرکت کی انوکھی شرط

جب بھی کسی شادی کا دعوت نامہ آتا ہے تو سب کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ تقریب میں کچھ مختلف اور منفرد نظر آئیں اور جب دلہن ہی انوکھی شرط رکھ دے تو اور بھی مشکل ہو جاتی ہے۔

سعودیہ عرب میں آج کل سوشل میڈیا پرایک ویڈیوبہت ذیادہ وائرل ہو رہی ہے جس میں دلہن نے شادی میں شرکت کے لئے آنے والی مہمان خواتین سے انوکھی شرط رکھ دی۔

دلہن نے مہمان خواتین کے نام پیغام میں درخواست کی کہ ’میں چاہتی ہوں کہ میری شادی کے موقع پر کوئی بھی سفید جوڑا زیب تن نہ کرے۔‘

دلہن کے مطابق ’سفید جوڑا صرف میرا ہوگا۔ میں نہیں چاہتی کہ شادی کے موقع پر کوئی اور خاتون سفید رنگ کے عروسی طرز کے لباس میں نظر آئے۔‘

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے آنے کے بعد بہت سے صارفین نے اس پرتنقیدی تبصرے کئے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ایسا لگتا ہے کہ دلہن کو خود پر اعتماد نہیں اگر وہ پُراعتماد ہوتیں تو ایسی درخواست کبھی نہ کرتیں۔‘

ایک اور صارف نے لکھا ’دلہن کی درخواست اپنی جگہ درست ہے یہ اس کا حق ہے کہ وہ شادی کے موقع پر شادی کےگھر میں موجود تمام خواتین سے منفرد نظر آئے۔‘