100

ناروے کی فوج نے پینگون کو اعزازی برگیڈیئر کاعہدہ دیدیا

ناروے کی فوج نے پینگون کو برگیڈیئر کا اعزازی عہدہ دیا ہے۔برگیڈیئر پینگوئن نے پریڈ کا معائنہ کیا جہاں  انہیں سلامی پیش کی گئی ۔

 

 

1973 سے ناروے کی فوج میں شامل بریگیڈئیر پینگوئن کنگز نسل سے تعلق رکھتا ہے۔ 50 سے زائد گارڈ چڑیا گھر پہنچے اور شاہانہ انداز میں فوجی پریڈ کا معائنہ کرتے بریگیڈیئر پینگوئن کو سلامی پیش کی۔ پینگوئن کا نام ایک لیفٹیننٹ Nils اور ناروے کے بادشاہ اولیو فائیو کے نام پر Nils Olav رکھا گیا ہے۔ 2008 میں ناروے حکومت کی جانب سے نلز اولیو کو سر کا خطاب بھی دیا گیا۔

واضح رہے کہ سکاٹ لینڈ کے چڑیا گھر میں رہنے والا یہ پینگوئن اس سے پہلے شاہی گارڈز کا کرنل انچیف بھی رہ چکا ہے۔