100

بین اسٹوکس کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان

انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کردیا۔

گزشتہ روز برطانوی میڈیا میں خبریں گردش کررہیں تھیں کہ بین اسٹوکس بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 سے قبل ریٹائرمنٹ واپس لے لیں گے، وہ نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ سیریز میں انگلش ٹیم کی جانب سے ایکشن دیکھائی دیں گے۔

قبل ازیں انگلش ون ڈے ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے اسٹوکس سے متعلق پوچھے جانے والے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی ریٹائرمنٹ واپس لے سکتے ہیں، انہیں مڈل آرڈر میں ریگولر بیٹر کے طور پر ٹیم میں شامل کیا جائے گا، جس سے ہماری بیٹنگ کو طول ملے گا۔

جوز بٹلر نے کہا کہ گھٹنے کی انجری سے صحتیاب ہونے کیلئے اسٹوکس آئی پی ایل کا سیزن چھوڑ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اکتوبر میں شیڈول ورلڈکپ میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔