100

کویت کا قرآن کریم کے سویڈش زبان میں ترجمے والے نسخے شائع کرنے کا اعلان

کویت نے قرآن کریم کےسویڈش زبان میں ترجمہ والے ایک لاکھ نسخوں کی طباعت اور اشاعت کا اعلان کیا ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق کویتی وزیر اعظم کا یہ فیصلہ اسلام کی رواداری اور تمام لوگوں کے درمیان اسلامی اقدار اور بقائے باہمی کو پھیلانے کے مقصد کے تحت کیا گیا ہے۔ شیخ احمد نواف الاحمد الصباح نے کیئر اتھارٹی کو قرآن پاک کی طباعت اور اشاعت کا کام سونپ دیا تاکہ ان نسخوں کو سویڈن میں تقسیم کیا جا سکے۔

واضح رہے 28 جون کو عید الاضحیٰ کے پہلے دن سویڈن میں ایک عراقی شہری نے قرآن کریم کے نسخے کی بے حرمتی کی تھی۔ اس گھناؤنی حرکت پر دنیا بھر میں مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پھیل گیا اور احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔