100

آئی سی سی ورلڈکپ کوالیفائنگ رائونڈ کے شیڈول کا اعلان

آئی سی سی ورلڈکپ کوالیفائنگ رائونڈ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

کوالیفائنگ راؤنڈ میں شامل 10 ٹیموں کو دو گروپس میں رکھا گیا ہے۔ گروپ اے میں دو بار کی ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز کے ساتھ میزبان زمبابوے شامل ہے۔

جبکہ نیدرلینڈز ، نیپال اور امریکا گروپ اے میں شامل ہے۔سری لنکا، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ ،عمان اور یو اے ای گروپ بی کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ 18 جون سے9 جولائی کے درمیان زمبابوے میں کھیلا جائے گا۔