100

عمران خان کا بنی گالہ کے بجائے لاہور جانے کا فیصلہ

چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی  اسلام آباد ہائیکورٹ سے  حفاظتی ضمانت کے بعد  پی ٹی آئی نے عمران خان کو بنی گالہ رہائش اختیار کرنے کا مشورہ دیا تھا اور اس کیلئے اقدامات بھی شروع کر دیئے گئے تھے، لیکن اب عمرا ن خان نے واپس لاہور جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین تحریک انصاف عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ سے زمان پارک لاہور جائیں گے، اسلام آباد سے لاہور تک کارکنان اور سپورٹرز چیئرمین عمران خان کے ہمراہ ہوں گے، زمان پارک میں بھی لاہور کے کارکنان اور سپورٹرز اپنے لیڈر سے اظہار یکجہتی کے لیے موجود ہوں گے۔